ثقافتی جنگ: ارطغرل غازی کی پاکستان میں جادوگرج

ثقافتی جنگ: ارطغرل غازی کی پاکستان میں جادوگرج
Wednesday, 29 April, 2020 - 23:37

خلافت عثمانیہ کے قیام کے مرکزی کردار ارطغرل غازی نے پاکستانی عوام کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ رمضان اور کرونا لاک ڈاؤن میں لوگوں کو دیکھنے کو ایک اسلامی اور تاریخی ڈارمہ مل گیا۔ پاکستان ٹیلیویژن (پی ٹی وی) نے ترک تاریخ اور خلافت عثمانیہ کی ابتدائی تشکیل پر مبنی ڈرامہ ارطغرل غازی اردو ڈبنگ کے ساتھ باقاعدگی سے نشر کرنا شروع کردیا ہے۔ پاکستان بھر میں اس کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔

اس ڈارمے کے خلاف دیگر عرب ممالک کی طرح پاکستان میں بھی فتوے لگے اور دیکھنا حرام قراردیا گیا۔ تاہم فرق یہ ہے کہ وہاں حکومتوں نے خود خلافت عثمانیہ کی تاریخ پر مبنی ان ترکش سریز پر پابندی عائد کی ہے لیکن یہاں پاکستان نے سرکاری طور پر اسے نشر کرنے کا فیصلہ کیا اور وزیراعظم عمران خان نے خود عوام کو یہ ڈرامہ دیکھنے کی ترغیب دی۔

اگرچہ اس ڈرامے میں بہت سی تاریخی غلطیاں کی گئی ہیں تاہم دنیا بھر میں یہ واحد ترکش ٹی وی سیزن ہے جو بہت مقبول ہورہا ہے۔ اس کے شوٹنگ سیٹ پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور روس کی ریاست چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف دورہ کرچکے ہیں۔

پاکستان ٹیلیویژن کارپوریشن PTV اور ترکش ریڈیو ٹیلیویژن کارپوریشن TRT کے درمیان باہمی معاہدے کے تحت پاکستان میں سلطنت عثمانیہ کی بانی کردار ارطغرل غازی اور اس کے بیٹے عثمان پر مشتمل یہ تاریخی سیزن پاکستان میں نشر ہورہا ہے ۔

خبریں

24.04.2020 - 19:27