شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرکے پاکستان نے نہ صرف سفارتی طور پر بلکہ معاشی اور عسکری حوالے سے بھی خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی
اس صورت حال میں صرف یہ اہم نہیں ہے کہ امریکی بھاگ گئے ہیں بلکہ اس بات کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے کہ وہ کس انداز سےبھاگے ہیں- امریکیوں نے اپنا سازوسامان چھوڑنے کے علاوہ اپنے وفادار ساتھیوں (جو کہ پکے ہوئےانگوروں کی طرح طیاروں سے گررہے تھے)کو بھی چھوڑ دیا۔
ولندیزی فلسفی اسپینوزا (Spinoza) کا سب سے اہم تصور “بقاء survival” ہے۔ اسکے نزدیک یہ زندگی اور دورانیہ (duration) سے وابستہ ہے۔ یعنی وہ اسے ایک مخصوص مدت کے لئے اپنی شناخت کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت کے طورپر دیکھتے ہیں جس میں قابلیت، طاقت کے مساوی چیز ہے۔ فرانسیسی فلسفی ڈیلوز (Deleuze)، جرمن فلسفی نطشے کے تصور (force = life) پر غور کرتے ہوئے کہتا ہے کہ قوت، زندگی اور بقا کیلئے پائی جانے والی استقامت کے مساوی ہے اور اس میں آخری چیز ارادہ (will) ہے۔ بقا یعنی زندہ رہنے کی خواہش اور ارادہ ایک طرز زندگی ہے جس کا صرف ایک نکاتی مقصد باقی رہنا، زندگی برائے زندگی اور طاقت برائے طاقت ہے۔