#ٹرمپ #پیوٹن #روس #امریکہ #نیٹو #الیکشن

پیوٹن -ٹرمپ تعلق: معانی اور نتائج

24.07.2018

برسلز میں نیٹو اجلاس سے شروع ہونے والا ٹرمپ کا دورہ پیوٹن کے ساتھ  ملاقات کے بعد اختتام پذیر ہوا ۔ اس کے بعد دونوں نے 2016 کے صدارتی الیکشن میں روسی مداخلت کے الزامات سے متعلق ایک قابل ذکر کانفرنس کی۔

پیوٹن نے ان الزامات کی مکمل تردید کی اور ٹرمپ نے بھی انہیں مسترد کرتے ہوئے مختصر طور پر یہ یہ کہا کہ انہیں روسی صدر پر اپنے انٹیلیجنس مشیروں سے زیادہ یقین ہے۔ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے اس پروگرام میں ٹرمپ بار بار اپنی جائز سیاست کا دفاع کرتے نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کتنا قابل شرم ہے کہ ان کی انتخابات میں کامیابی کو شک کی نگاہ سے دیکھا جائے۔