مشن
پورٹل جیوپولیٹیکا ڈاٹ رو کلاسیک اور پوسٹ کلاسیک جیوپالٹیکس کے طریقوں پر پر مبنی دنیا کی جغرافیائی صورتحال کی مسلسل نگرانی کا ایک پلیٹ فارم ہے. پورٹل یورو ایشیشن نقطہ نظر کی پیروی کرتا ہے۔ تجزیاتی گروپ کو بین القوامی یورو ایشیشن موومنٹ، سیاسی وجغرافیائی ماہرین کے مرکز ( سنٹر فار کنزرویٹو سٹڈیز) اور کیتھون تھنک ٹینک کے کچھ سابقہ ممبران کا قریبی تعاون حاصل ہے۔
پورٹل کے اغراض و مقاصد میں سے ایک دنیا میں موجود بڑے پیمانے پر خلا کو (ملٹی پولر) کثیرقطبی دنیا کو فروغ دےکر پر کرنا ہے۔ ہماری اس کاوش کا مقصد جدت کے قالب میں ڈھلتے ارضیاتی مستقبل (کارل شمت کی ٹرمنالوجی کے مطابق)کے اصول و ضوابط ہیں جو طاقت کے ایک جگہ مرتکز ہونے کے سابقہ مفہوم سے یکسر مختلف ہیں اور یک قطبی دنیا جس کی جڑیں آزاد خیال لبرل نظریاتی آمریت سے جڑی ہیں کی مکمل نفی کرتے ہیں۔
ہم ثقافتی نظریات کے بنیادی اصول کے تحت اگے بڑھتے ہیں جو کہتے ہیں کہ ثقافت اور تہذيبوں کا موازنہ عام عالمگیر ی پیمائش سے ممکن نہیں کیونکہ نہ ہی کوئی مطلق ترقی ہے اور نہ مکمل طور پد ترقی سے کنارہ کشی ممکن ہے، اور نہ کسی کو یہ حق دیا جاسکتا کہ وہ کچھ ممالک، اقوام یا کسی ثقافت کو بہت زیادہ ترقی یافتہ قرار دے اور باقیوں کو کم تر گردانتے ہوئے ان پر منفرد معیار کی اقدار کو مسلط کرے۔
وقت اورجگہ ہی سماج کی تعمیر کرتے ہیں اور ان کا مکمل طور پر انحصار معاشرے پر ہوتا ہے۔ ایک معاشرہ سے دوسرے معاشرے میں نقل مکانی کرتے ہوئے، ہم نہ صرف زبان، مذہب، رواج میں تبدیلی دیکھتے ہیں بلکہ سب سے بنیادی چیزیں جیسا کہ خدا، انسان، وقت، جگہ کا بھی ادراک کرتے ہیں.
ہر قوم، ہر تہزیب اور ہر ثقافت کی شناخت کا مکمل احترام اس کثیر قطبی ماڈل کی بنیاد ہے جسے ہمارے پورٹل سے منسلک تجزیہ کاروں، سیاسی سائنس دانوں اورجغرافیائی و سماجی ماہرین نے پروان چڑھایا ہے۔
ہم نظریاتی میدان میں ان جدید یورپی سیاسی نظریات کو مسترد کرتے ہیں;
1) لبرل ازم
2) اشتراکیت/کیمونزم
3) فاشزم
اب اس معاصر دنیا میں چوتھے سیاسی نظریے کی وجہ سےان نظریات کو غیر موزوں تصور کیا جاتا ہے۔
یہی حدود ہمارے سیاسی و بین الاقوامی تعلقات عامہ کے تجزیوں کی بنیاد ہیں۔
چیف ایڈیٹر جیوپولیٹکاڈاٹ رو Geopolitica.ru
آپ کا
لیونڈسیون