سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری گرفتار

Monday, 10 June, 2019 - 16:07
پاکستان کی سیاست کے مرکزی کردار اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد خود کو احتساب کرنے والے ادارے نیب کے حوالے کردیا۔ آصف علی زرداری کو بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔

سابق صدر پاکستان گرفتار

پاکستان کی سیاست میں ایک زرداری سب پر بھاری سمجھے جانے والے آصف علی زرداری نے خود کو احتساب کرنے والے ادارے نیب کے حوالہ کردیا۔ سوموار کو اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں سابق صدر پاکستان نے ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت منسوخ ہونے کے بعد خود کو نیب کے حوالے کیا۔

نیب کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ انہیں گرفتار کرکے نیب ہیڈ کوارٹر میں منتقل کردیا ہے۔ آصف علی زرداری کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی بنک اکاونٹس کے زریعے منی لانڈرنگ کی ہے۔ ان کے خلاف نیب میں متعدد کیسز زیر سماعت ہیں۔

آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی قائد ہیں اور ان کی پارٹی کی پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں حکومت ہے اور پیپلز پارٹی سوشلسٹ نظریات کی وجہ سے بائیں بازو کی جماعت سمجھی جاتی ہے اور اس کا ہمشیہ سے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ اختیار و اقتدار کا جھگڑا رہا ہے۔

آصف علی زرداری کو ان کے بیٹے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نے جذباتی ہونے کی بجائے مسکراتے ہوۓ اپنی بہن آصفہ کے ہمراہ زرداری ہاؤس سے رخصت کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری پہلی دفعہ جیل نہیں جارہے بلکہ جیل اور مقدمات کے ساتھ ان کا تعلق بہت طویل ہے۔ وہ گیارہ سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر چکے ہیں۔ وہ جیل کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

خبریں

10.06.2019 - 16:07
پاکستان کی سیاست کے مرکزی کردار اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد خود کو احتساب کرنے والے ادارے نیب کے حوالے کردیا۔ آصف علی زرداری کو بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔
04.06.2019 - 21:57
25.05.2019 - 03:11
کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا
19.05.2019 - 22:38