چین امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، سربراہ ایف بی آئی

Saturday, 27 April, 2019 - 10:01

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے چین کو امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکا کی مسلسل جاسوسی کر رہا ہے۔ چین نے امریکا کے حقوق دانش چوری کرنے کی متعدد مرتبہ کوشش کی۔

وائٹ ہاؤس کی قومی معاشی کونسل کے سربراہ لارنس کڈلو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکی صدر کے لیے سب سے اہم ترجیح حقوق دانش کا چوری ہونا ہے جس وجہ سے امریکہ نے چین کو مورد الزام بھی ٹہرایا ہے کہ چینی حکام نے  غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پراڈکٹس کو اپنی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے ٹیکنالوجی کے تبادلے سے مشروط کی ہے۔ یہ ضروری ہوگیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار چین کی منڈیوں تک رسائی کرنے کے لیے اپنے چینی شراکت داروں کو ٹیکنالوجی دینے کا پابند ہوگیا ہے۔ کڈلو نے کہا ہے کہ ہمیں چین کے ساتھ تجارتی بات کرتے ہوئے جارحانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے

خبریں

24.04.2020 - 19:27