آصف خورشید رانا

آصف خورشید رانا پاکستانی صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ سنٹر فار پیس اور سوشل سٹڈیز کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ پاکستان کی تزویراتی سوچ سے متعلق ان کے کالم پاکستان کے قومی اخبارات میں باقاعدہ شائع ہوتے ہیں۔ وہ حالات حاضرہ کے متعدد ٹی وی پروگرامز میں بطور تجزیہ نگار بھی اپنی راۓ کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔