جولین اسانج گرفتار کر لئے گئے
Thursday, 11 April, 2019 - 15:15
جمعرات کو وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گرفتار کر لیا گیا،ایکواڈور کی حکومت نے اسانج کو دی گئی سیاسی پناہ واپس لے لی تھی جولین اسانج ایکواڈور کی سفارتخانے میں سات سال مقیم رہا،گزشتہ سال اسانج اکواڈور کے شہری بھی بن چکے تھے
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رافیل کورا کی صدارت کے دوران اسانج مکمل طور پر محفوظ تھےلیکن اب لینن مورینیو نے اپنی سوچ بدلتے ہوئے اسانج کو لندن پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرا لیا
اسانج 2012 میں ضمانت کے بعد روپوش ہو جانے کیوجہ سے برطانوی پولیس کو مطلوب تھے،اسانج کیخلاف سویڈن میں ریپ اور جنسی ہراساں کرنے کی تحقیقات بھی چل رہی تھیں لیکن امریکی محمکہ خارجہ اور پنٹاگون وغیرہ سے متعلق حساس معلومات پبلک کرنے کی وجہ سے وہ امریکہ کو مطلوب تھے
خبریں
28.04.2020 - 20:09
23.04.2020 - 22:10
23.04.2020 - 16:34
20.04.2020 - 14:32
13.04.2020 - 15:27