وینزویلا کی فتح: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی نشست وینزویلا کے نام
امریکہ اور اس کے لاطینی امریکہ اتحادیوں کی بھر پور مخالفت کے باوجود وینزویلا ونیزویلا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی نشست اپنے نام کرلی۔ وینزویلا کے وزیر خارجہ اور اٹارنی جنرل نے اسے اپنے ملک کے لیے بہت بڑی فتح قرار دیا ہے۔ وینزویلا نے حمایت کرنے والے ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اقوام متحدہ نے اپنی 47 رکنی باڈی کے لیے 14 نئے ممبر منتخب کیے ہیں۔
وینزویلا کے وزیر خارجہ نے اس نئی فتح کو "بولیورین امن ڈپلومیسی" کے لیے نہایت اہم قرار دیا ہے۔ اٹارنی جنرل ویلیم صاب نے حزب مخالف کی 24 شخصیات کو آزاد کرتے ہوۓ اقوام متحدہ میں اس کامیابی کو بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔
اقوام متحدہ نے لاطینی امریکہ کے لیے انسانی حقوق کونسل میں دونشستیں مقرر کی ہیں۔ برازیل 153 ووٹ لیکر کامیاب ہوا جبکہ وینزویلا کو نے 105 ووٹ لیکر کامیابی اپنے نام کی ہے۔ امریکی حمایت یافتہ اور وینزویلا کے مخالف ملک کوسٹا ریکا کو وینزویلا کے مقابلے میں صرف 95 ووٹ مل سکے۔
تیل سے مالا مال ونیزویلا کو امریکہ کی بھر پور مخالفت کا سامناہے۔ امریکہ نے کچھ عرصہ قبل وہاں پر بر سرِ اقتدار صدر مادیرو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی بھی کوشش کی اور براہ راست فوجی مداخلت کی بھی دھمکی دی ہے۔ لیکن عوام اور فوج میں صدرمادیرو کی مقبولیت کی وجہ سے امریکہ کو کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ اس سے قبل وینزویلا کے صدر ہوگا شاویز کو امریکی سی آئی قتل بھی کرچکی ہے۔ امریکہ وینزویلا کے تیل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے لیکن روس اور چین کی ونزویلا کو مکمل حمایت حاصل ہے۔