واشنگٹن ایران مخالف اتحاد کو منظم نہیں کرسکتا
امریکہ نے ایرانی غاصبیت کے تدارک کے لیے خلیج فارس میں اتحاد کی تشکیل پر زور دیا ہے اس نے تمام ممالک سے کہا کہ وہ ایران کے خلاف متحد ہوجائیں۔ لیکن امریکہ کے اتحادی اور شراکت دار امریکہ کی اس خواہش سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ابھی تک صرف جنوبی کوریا نے خلیج فارس میں ایران مخالف امریکی اتحاد کےنظر یے کی حمایت کی ہے۔
وجہ بہت ہی سادہ ہے۔ انیس جولائی کو ایران کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر کو روکنے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کے سکیرٹری پمپیو نے کہا تھا کہ پہلی ذمہ داری برطانیہ پر عائد ہوتی ہے کہ اسے اپنے آئل ٹینکر کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ امریکہ کے دوستوں کو اب مزید واشنگٹن کے تزویراتی مفادات سے کوئی دلچسپی نہیں رہی۔ یورپ کی متعدد طاقتیں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے متفق نہیں۔
مزید برآں یہ کہ ایران نے روس کے ساتھ فوجی تعاون کے معاہدے پر انتیس جولائی کو معاہدہ کیا۔ ایرانی میڈیا کے بقول بہت جلد ایران اور روس کی بحری افواج خلیج فارس میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی۔