پاک افغان باڈر پر حمزہ بن لادن قتل
القاعدہ کے نوجوان رہنما حمزہ بن لادن اپنے باپ اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لیے بغیر مارے گئے۔ ایبٹ آباد آپریشن کے نتیجے میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد ان کے بیٹے حمزہ بن لادن القاعدہ میں بہت متحرک کردار ادا کررہے تھے۔وہ اپنے باپ کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے مشن پر گامزن تھے۔
ان کے فعال کردار کی وجہ سے القاعدہ کے اس فرمانرو کے سر پر پر امریکہ کی جانب بہت بھاری رقم کا معاوضہ بھی مختص کیا گیا تھا۔ چند ہفتے قبل امریکہ کی جانب سے پاک افغان سرحد پر ایک کارروائی عمل میں لائی گئی تھی اور قیاس کیا جارہا تھا انسداد دہشت گردی کے اس آپریشن میں کسی اہم شخصیت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اب امریکا نے تصدیق کر دی ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن مارا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق حمزہ کی انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن کے دوران ہلاکت دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
واشنگٹن میں امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حمزہ بن لادن جولائی کے آخر میں مارا گیا تھا۔ امریکی حکومت نے اس کی تصدیق البتہ ہفتہ چودہ ستمبر کو کی ہے۔ ساتھ ہی حمزہ بن لادن کی موت کا ٹھیک وقت یا دن بتائے بغیر یہ بھی کہا گیا کہ حمزہ بن لادن 'افغانستان/پاکستان کے خطے میں کیے جانے والے انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن کے دوران مارا گیا‘۔
امریکہ کی جانب سے مبہم بیان جاری کیا گیا جس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں پاکستان میں مارا گیا یا پھر افغانستان میں، صرف پاک افغان کہا گیا اس لیے قرین قیاس یہ ہے ان کا قتل پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر ہی ہوا ہے۔