گوگل نے ہواوے کے ساتھ تعلقات توڑ دیے

Monday, 20 May, 2019 - 20:40

گوگل نے چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ تعاون معطل کردیا ہے۔

اینڈرائڈ اپ ڈیٹس اور سروسز تک رسائی بھی ختم کردی گئی ہے۔

اب چین کے سمارٹ فون اینڈرائیڈ نظام سے اپ ڈیٹ نہیں ہو سکیں گے۔نئی جنریشن کے سمارٹ فونوں کو گوگل کی خدمات میسر نہیں آ سکے گئیں۔

مزیدبرآں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ صارفین جو پہلے سے یہ ہواوے کے فون خرید چکے ہیں وہ گوگل پلے اور گوگل پلے پروٹکٹ سے خدمات حاصل کر سکیں گے۔

گوگل کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر کے پابندیوں سے متعلق فرمان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جبکہ گوگل کے علاوہ دوسری بڑی کمپنیاں جن میں انٹل، کولکام، زیلنیکس، اور بروڈکام شامل ہیں پہلے ہی ہواوے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔

امریکہ کا شعبہ اقتصادیات پہلے ہی ہواوے کو بلیک لسٹ میں شامل کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے خلاف خطرہ قرار دے چکا ہے۔